ادویات

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مفت ادویات ،طبی اشیاء ختم ہوگئیں

پشاور (گلف آن لائن )خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں مفت ادویات اور طبی اشیاء ختم ہوگئیں، نرسری ،لیبر روم میں عملے کیساتھ تیمارداروں کی تکرار معمول بن گئی۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال لیڈی ریڈنگ میں مفت ادویات اور طبی اشیاء ختم ہوگئیں، نرسری اور لیبر روم میں دستانے، کینولا، جیل ٹیوب اور سرنج بھی میسر نہیں ہے۔

نرسری اور لیبر روم میں عملے کے ساتھ تیمارداروں کی تکرار معمول بن گئی، ذرائع کے مطابق ہسپتال عملے کو تاحال ستمبر کی تنخواہیں نہیں ملیں جس کی ادائیگی کیلئے انتظامیہ حکومتی فنڈزکی منتظر ہے۔ذرائع نے کہا کہ نرسری اور لیبر روم عملہ کی شکایت پر میڈیکل ڈائریکٹر نے معاملہ ہسپتال ڈایکٹر پر ڈال دیا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال محمد عاصم نے کہا کہ مالی مسائل اور فنڈز کی عدم فراہی کے باعث ادویات کی خریداری نہیں ہوپا رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ تنخواہوں کیلئے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں، کل تک تمام ملازمین کو تنخواہیں مل جائیں گی، فنڈز کی کمی کے باعث ہسپتال کے سروسزجاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں