امریکا

غزہ پر اسرائیل کا قبضہ بڑی غلطی ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن(گلف آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کا قبضہ بڑی غلطی ہو گی، حماس کو ختم کرنا ضروری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر نے حماس کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے اقدامات فلسطینیوں کی ترجمانی نہیں کرتے۔

اسرائیل کے نئے وزیر گڈیون سار نے جنگ کے اختتام پر غزہ کو مزید چھوٹا کرنے کی دھمکی دے دی۔اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ حماس نے 155 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، اب تک ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 14سو سے زیادہ ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں