محمد خان بھٹی

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت خارج ہوگئی۔ اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت کے جج علی رضا اعوان نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں محمد خان بھٹی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جج علی رضا اعوان نے ریمارکس دیئے کہ اینٹی کرپشن کی نگرانی کی درخواست منظورہو چکی ہے اب ضمانت کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔ بعدازاں ، عدالت نے درخواست غیرموثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ یاد رہے کہ محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں