فلسطین -اسرائیل تنازع

چین اور مصر ایک دوسرے کے لئے مشترکہ ترقی کے شراکت دار ہیں، چینی صدر

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لئے چین آئے ہوئے مصری وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین اور مصر نے “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت نتیجہ خیز تعاون کیا ہے، جسے وہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ مصر وہ پہلا عرب اور افریقی ملک تھا جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے۔ چین اور مصر ایک دوسرے کے لئے قابل اعتماد دوست اور مشترکہ ترقی کے شراکت دار ہیں۔ چین برکس تعاون کے میکانزم میں شامل ہونے پر مصر کو مبارکباد دیتا ہے۔ چین مصر کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے، مشترکہ طور پر بین الاقوامی انصاف اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنے اور خطے اور دنیا میں مزید یقینی صورتحال اور استحکام پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں