ورلڈ کپ

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گا

راولپنڈی(گلف آن لائن)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گا ، مسلسل دو شکستوں کے بعد گرین شرٹس کے لئے یہ میچ بہت اہم ہے ، پاکستان نے 4 میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور دو میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،قومی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 81 رنز اور دوسرے میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے زیر کیا تاہم تیسرے میچ میں اسے روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 7 وکٹوں اور چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 62 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،

پاکستانی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، امام الحق اور حسن علی شامل ہیں ، افغانستان کی ٹیم دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دے چکی ہے، افغانستان کو حشمت اللہ شاہدی لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں راشد خان ، محمد نبی ، رحمان اللہ گرباز ، مجیب الرحمٰن جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں