شیری رحمن

الیکشن کے حوالے سے ابھی بھی ابہام ہے، آئینی تقاضوں کے مطابق کوئی مبہم صورتحال نہیں ہونی چاہیے، شیری رحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سابق وزیر سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے ابھی بھی ابہام ہے، آئینی تقاضوں کے مطابق کوئی مبہم صورتحال نہیں ہونی چاہیے، پاکستان بنانا رپبلک نہیں، جمہوری معیارات مستحکم ہونے چاہئیں،لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے ہونی چاہیے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور الیکشن شیڈیول کا اعلان کرے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے ابھی بھی ابہام ہے، آئینی تقاضوں کے مطابق کوئی مبہم صورتحال نہیں ہونی چاہیے۔ شیری رحمن نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تسلسل اور مستقل مزاجی سے الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تاخیر انتخابات سے انکار کے مترادف ہے۔

سابق وزیرنے کہاکہ اس وقت ہمیں عوامی مسائل پر بحث کرنی چاہیے تھی نا کہ الیکشن کی تاریخ پر،اس وقت بات ہونے چاہیے تھی کہ گیس کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی، پی آئی اے کا فلائیٹ آپریشن کیوں معطل ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ٹی وی پر بھی عوامی مسائل پر بات ہونی چاہیے تھی الیکشن کی تاریخ پر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان بنانا رپبلک نہیں، جمہوری معیارات مستحکم ہونے چاہئیں، لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے ہونی چاہیے ۔ سابق وزیرنے کہاکہ الیکشن شیڈیول کا اعلان ہو چکا ہوتا تو منشور اور عوامی مسائل پر بات چیت ہو رہی ہوتی، الیکشن ”ہفتے”کا نہیں تاریخ اور شیڈول کا اعلان ہوتا ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں