سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی

پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرویزالٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ پرویز الٰہی کو گوجرانولہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، اور سنگل بینچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الٰہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔درخواست میں موقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے، عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے، پرویزالٰہی کو اینٹی کرپشن کیکیس میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرایڈوکیٹ جنرل کو معاونت کے لئے طلب کرلیا اور پرویزالٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پرکارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں