نگراں وزیراعظم

وزیراعظم کا چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر دکھ کا اظہار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ کے انتقال پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، وہ پاکستان کے عظیم دوست تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں 2013 میں ان کا دورہ پاکستان اچھی طرح یاد ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے جذبات اور ہمدردیاں سابق وزیراعظم لی کی چیانگ کے خاندان اورچینی قوم کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں