نواز شریف

نواز شریف کل سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کل(منگل ) سے لاہور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف وطن واپسی کے بعد کل (منگل )سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف 4برس جلاوطنی میں گزارنے کے بعد لاہور میں پارٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے کے لیے تیار ہیں، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور عام انتخابات سے قبل کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

اجلاس آج بروز منگل کو جاتی امراء میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اس کے ساتھ اہم پارٹی رہنمائوں کی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔واضح رہے کہ نوازشریف 21اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچے تھے اور وطن واپسی کے دو روز بعد ہی مری چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں