پاکستان

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اپنا ساتواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف آج کھیلے گا

کولکتہ(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،یہ میچ میگا ایونٹ کا31واں میچ ہوگا اور دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگاپاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ کھیلے گی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن میں آج پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

میچ دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں چھ ، چھ میچ کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان کی ٹیم دو میچز جیت چکی ہے اور چار میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی چھ میچ کھیل چکی ہے اور اس کو ایک میچ میں فتح اور پانچ میں شکست ہوئی ہے ۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز بلے باز بابر اعظم لیڈ کریں گے جبکہ بنگلہ دیش ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔میگا ایونٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں