رائیویٹائزیشن کمیشن

پی آئی اے کی نجکاری : پرائیویٹائزیشن کمیشن اجلاس کی اندرونی کہانی

کراچی(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر پرائیویٹائزیشن کمیشن کے اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن کے اجلاس میں پی آئی اے کی کارکردگی پر شدید اظہار برہمی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حالیہ ایندھن کرائسز پر پی آئی اے کی کارکردگی مایوس کن رہی، نجکاری کمیشن کے طلب کرنے کے باوجود تاحال پی آئی اے نے بزنس پلان پیش نہیں کیا۔نجکاری کمیشن اجلاس میں پی آئی اے انتظامیہ نے تبدیلی کا عندیہ دیا، جس کے مطابق پی آئی اے اعلی انتظامیہ، پی آئی اے فنانشل آفیسر، شعبہ انجینئرنگ کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں ڈائریکٹر لیول کے افسران کو تبدیل کیا جائے گا، جکارتہ میں 2سال سے گرانڈ طیاروں کی واپسی نہ ہونے پر باز پرس کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں