سرفرازبگٹی

سرفرازبگٹی سے افغان ناظم الامور کی ملاقات ، افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران وزیر وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں دوطرفہ امور اور افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے وطن واپس جانے والوں کے ساتھ انتہائی عزت و احترام کے ساتھ پیش آیا جائے۔ نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ پروف آف رجسٹریشن اور افغان سٹیشن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔

نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی کوتاہی اور بدتمیزی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ وزارت داخلہ میں اس ضمن میں کنٹرول سینٹر اور ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے، افغان سفارتخانہ ایک نمائندہ مقرر کرے، جو شکایات کے فوری حل کیلئے کنٹرول سنٹر سے ہمہ وقت رابطہ میں رہے۔ نگران وزیرداخلہ نے کہاکہ کراسنگ پوائنٹس پر سہولت کیلئے خواتین اور بچوں کو بائومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں