مہنگائی میں اضافہ

برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں 111فیصدکی کمی ریکارڈ

مکوآنہ (گلف آن لائن)ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر111 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک کی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 135.064 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 111 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 284.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ستمبرمیں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں 43.99 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجواگست میں 44ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 88.21 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2023 میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 755.17 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں