چین

چین، درآ مدی ایکسپو کے ذ ریعے کھلے پن کے عمل کا مظاہرہ

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 5 سے 10 جنوری تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ جمعہ کے روز چینی نشر یا تی ادارے کے مطا بق سی آئی آئی ای دنیا کی پہلی درآمدی تھیم پر مبنی قومی سطح کی نمائش ہے، جس میں چین کے بیرونی دنیا کے لئے کھلنے کے عمل اور اس کے فروغ کا مشاہدہ کیا جاتا ہے ۔

پہلے پانچ سی آئی آئی ایز میں 131 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے قومی جامع نمائش میں شرکت کی، جس میں تقریبا 2،000 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات کی پریمیئم لانگچنگ کی گئی ۔اس میں طے ہونے والی مجموعی کاروباری مالیت تقریبا 350 بلین امریکی ڈالر تھی ۔

2022 چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں تقریر کی تھی۔ ان کی تقریر میں سی آئی آئی ای کی تین اہم پوزیشنز کا تعین کیا گیا تھا ،پہلا “یہ ایک نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر کے لئے ایک کھڑکی” ہے، دوسرا ” یہ ایک اعلی سطح کے کھلے پن کا پلیٹ فارم ” ہے ، اور تیسرا ،یہ ایک بین الاقوامی عوامی پراڈکٹ ہے جس میں پوری دنیا شریک ہے۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران سی آئی آئی ای کے “دوستوں کا حلقہ” بڑے سے بڑا ہوتا جا رہا ہے، جس سے یہ بات پوری طرح ظاہر ہوتی ہے کہ یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے مقابلے میں ، چین کی جانب سے “ہاتھ چھوڑنے ” کی بجائے “ہاتھ ملانے ” اور “دیواریں توڑنے ” کی بجائے “دیواریں تعمیر کرنے ” پر زور دینا زمانے کا رجحان اور عوام کی امنگوں کے مطابق ہے، اور اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں