چیئرمین پی ٹی آئی

غیرشرعی نکاح کیس،عدالت کا آئندہ سماعت پرفریقین کے دلائل ایک ساتھ سننے کا حکم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت 13نومبر تک ملتوی کردی، عدالت نے فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی ، سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی کے وکیل شیرافضل مروت عدالت پیش نہیں ہوئے ، سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے اعلی عدلیہ کے مختلف حوالے دیے ، سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے شیرافضل مروت کی عدم حاضری پر اعتراض اٹھایا ۔

وکیل شیرافضل مروت کی جانب سے معاون وکیل عدالت پیش ہوئے، پی ٹی آئی معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیرافضل مروت بیرون ملک ہیں، آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہوں گے۔ پی ٹی آئی معاون وکیل نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کردی ، عدالت نے فریقین کی جانب سے ایک ساتھ دلائل سننے کا حکم دیا ۔ جج قدرت اللہ نے ریمارکس دیے کہ دونوں فریقین سے دلائل سننے کے بعد کیس آگے چلایا جائے گا، عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں