نواز شریف

پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، نواز شریف

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی مرکزی سیکرٹریٹ آمد پرشہبازشریف اور دیگر سینئر پارٹی رہنما ﺅں نے قائد نون لیگ کا استقبال کیا،

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن لاہورمیں پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں سے ملاقات کی،ملاقات میں سابق وزیردفاع خواجہ آصف،سابق وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال،سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماﺅں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی

اپنا تبصرہ بھیجیں