پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات

پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

کراچی(نیوز ڈیسک)ملک سے پھلوں اورسبزیوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پھلوں کی برآمدات سے ملک کو88.47 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.09 فیصدذیادہ ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق ستمبرمیں پھلوں کی برآمدات کاحجم 22.21 ملین ڈالررہا، جواگست میں 28.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 18.71 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میںپھلوں کی برآمدات سے ملک کو232.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو57.63 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.03 فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سبزیوں کی برآمدات سے ملک کو45.76 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، ستمبرمیں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 20.55ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جواگست میں 19.95 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 13.49 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں سبزیوں کی برآمدات کاحجم 172.34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں