چینی صدر

ثقافت ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے، چینی صدر

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے فلاڈیلفیا آرکسٹرا کے صدر اور سی ای او ماتیاس تارنوپولسکی کے ایک خط کا جواب دیا۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مجھے یہ جان کر دلی خوشی ہوئی کہ فلاڈیلفیا آرکسٹرا نومبر میں 13ویں مرتبہ چین آیا اور 1973 میں چین کے اپنے پہلے دورے کی یاد میں تبادلہ سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ موسیقی کی دوستی کو جاری رکھنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کیا۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ موسیقی کی کوئی حدود نہیں ہوتی اور ثقافت ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ فلاڈیلفیا آرکسٹرا چین اور امریکہ سمیت دنیا بھر کے فنکاروں کے ساتھ مل کر تہذیب ، برابری، باہمی سیکھنے، مکالمے اور رواداری پر عمل پیرا ہونے، تبادلے اور تعاون کو تیز کرنے، فنون کی ترقی کو فروغ دینے اور کھلے پن کے لیے کام کرے گا اور چین امریکہ ثقافتی تبادلوں اور تمام ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں