بائیڈن

اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، امریکی صدر

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کے الشفا اسپتال کو بچانا ہوگا، اس معاملے پر اسرائیلیوں سے رابطے میں ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امید اور توقع ہے کہ اسپتال کے حوالے سے کم دخل اندازی کی جائے گی۔صدر جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ قطر کی مدد سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں