پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی سی بی نے 34 سالہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور 23 برس کے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیٹونٹی ٹیم کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا۔شان مسعود نے 30 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، 56 اننگز میں 28 اعشاریہ 51 کی اوسط سے 1 ہزار 597 رنز بنائے، جس میں 4 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ بڑا انفرادی اسکور 156 رنز ہے۔

دوسری طرف شاہین آفریدی نے 54 ٹی 20 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر رکھی ہے، انہوں نے اس دوران 64 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ پرفارمنس اور بابر اعظم کی تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا آغاز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں