اسلام آباد ہائی کورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بغیر گاﺅن پیش ہوئے وکیل پر برہم

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بغیر گاﺅن پہنے پیش ہونے پر وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ یونیفارم میں کیوں نہیں، کیا آپ ہائی کورٹ کے وکیل ہیں، آپ کا گاﺅن کہاں ہے، کیا آپ نے ہائی کورٹ کا نوٹیفکیشن نہیں پڑھا؟وکیل نے جواب دیا کہ میں معذرت خواہ ہوں، ایمرجنسی ہو گئی تھی، گاﺅن نہیں پہن سکا۔

،چیف جسٹس نے کہا کہ ایمرجنسی ہو گئی ہے؟ کیا ایمبولینس منگوائیں، یہ کیا طریقہ ہے، کل کو میں اگر ٹی شرٹ اور جینز پہن کر یہاں بیٹھ جاﺅں تو کیسا لگے گا؟انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی بتایا تھا کہ گاﺅن لازمی پہننے کا ایک نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، تمام وکلا گاﺅن پہن کر ہائی کورٹ میں پیش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں