یوریا

گندم کی بیجائی کا عمل شروع ہوتے ہی کھاد کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور/ملتان( گلف آن لائن) گندم کی بیجائی کا عمل شروع ہوتے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے گندم کی کاشت متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مافیا کھاد کی قلت پیدا کرکے مہنگے داموں فروخت کر رہا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈی اے پی کھادکاسرکاری ریٹ 12800 جبکہ مارکیٹ میں 14000 روہے میں فروخت ہورہی ہے۔

3600روپے میں ملنے والی یوریا 6600 جبکہ 12 ہزار روپے والی پوٹاش 15 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب نے کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور زائد قیمتوں پر فروخت کرنے والوںکے خلاف سخت کریک ڈائون کا حکم جاری کر دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں