واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کو نئی فلسطینی اتھارٹی کے تحت بالآخر ایک ہوجانا چاہیے۔ امریکی اخبار میں شائع مضمون میں صدر بائیڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل کی جانب بڑھتے ہوئے غزہ اور مغربی کنارے کو نئے سرے سے بحال فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی اپنی موجودہ حالت میں غزہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے قابل نہیں۔