چیئرمین پی ٹی آئی

سائفر کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پیش نظر سماعت بغیر کارروائی 23 نومبر تک ملتوی

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ منگل کے روز سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات سائفر کیس کی سماعت کیلئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچے جبکہ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی وہاں موجود تھیں۔

تاہم، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جیل ٹرائل روکنے کے حکم میں توسیع کے پیش نظر بغیر کارروائی کیس کی سماعت کو 23 نومبر تک ملتوی کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ پیر کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل روکنے کے حکم میں ایک روز کی توسیع کردی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں