اداکارہ متھیرا

ماضی کو یاد کر کے مجھے بار بار رونا پسند نہیں،اداکارہ متھیرا

لاہور(گلف آن لائن) پاکستانی اداکارہ و میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ زندگی میں بہت کچھ ہو چکا لیکن ماضی کو یاد کر کے مجھے بار بار رونا پسند نہیں۔حال ہی میں اداکارہ متھیرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے ریلیشن شپ کے علاوہ زندگی میں پیش آنے والے نشیب و فراز کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو لوگ زندگی میں نہیں رہے ان کے بارے میں بات بھی کیوں کی جائے، میرے ساتھ زندگی میں بہت کچھ ہو چکا ہے مگر مجھے اس پر بار بار رونا پسند نہیں۔

متھیرا نے کہا کہ مجھے ان لوگوں سے شدید نفرت ہے جو ایک ہی بات کو بار بار دہراتے ہیں، جب میں روتی ہوں تو میرے ساتھ خدا ہوتا ہے، میں پرفیکٹ مسلمان نہیں ہوں، میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے گناہ کئے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ میں جہنم میں جاؤں گی۔بچوں کی تربیت سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے تین بیٹے ہیں، ہمیشہ کہتی ہوں کہ لڑکوں کو زیادہ اچھی تربیت دینی چاہیے،

میرے بیٹوں کو سب کچھ معلوم ہے کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں پر زبردستی نہیں کرنی چاہیے، انہیں اچھی تربیت دینی چاہیے، ان کے اندر احساس پیدا کریں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ گھر کے اخراجات کہاں جا رہے اور کہاں سے آرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں