ایم کیو ایم

ایم کیو ایم نے (ن) لیگ سے روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کرلی

کراچی(گلف آن لائن)ایم کیو ایم نے (ن) لیگ سے روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے (ن) لیگ سے کراچی میں متحدہ کی روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی ہے تاہم لیاری، کیماڑی اور ملیر کے چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دونوں نشست پر ایم کیوایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا ہے جبکہ میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہ یار کی نشستوں پر ایم کیو ایم بات کرنے پر راضی ہے۔(ن) لیگ نے مؤقف اختیار کیا کہ جن نشستوں پرایم کیو ایم کو 20 سے 25 ہزار ووٹ ملے وہاں وہ (ن) لیگ کو سپورٹ کرے۔ذرائع کے مطابق ان تجاویز کو دونوں پارٹیوں کی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں