عمر ایوب خان

دیر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کو کے پی پولیس مسلسل سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے، عمر ایوب

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے کہاہے کہ دیر بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کو کے پی پولیس مسلسل سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے۔ اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ کارکنان کو ورکرز کنونشن کی جانب جانے سے روکا جا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تمام پارٹیوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنے کا حکم جاری کیا گیا جس کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔

عمر ایوب خان نے کہاکہ کیا یہ سمجھا جائے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے من پسند احکامات پر عملدرآمد کو ہی یقینی بنا سکتا ہے۔عمر ایوب خان نے کہاکہ کیا الیکشن کمیشن کی پسند کے برعکس باقی کے احکامات رَدّی کی ٹوکری میں پھینکے جائیں گے۔ انہوںے کہاکہ الیکشن کمیشن کو کے پی کے آئی جی ،چیف سیکرٹری اور وزیرِ اعلیٰ کے خلاف سخت کارووائی کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں