شیخ رشید

مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے،شیخ رشید احمد

راولپنڈی (گلف آن لائن )راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دور ان شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف پر بغیر نام لیے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آ جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی حکومت میں آئے گا اس کے لیے معیشت بہت بڑا چیلنج ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک بورڈ بٹھا دیں، جو بے گناہ ہیں اور ان کو کیسز سے نکال دیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سارا پاکستان جانتا ہے کہ میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا اصل کیس لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ میں 30 نومبر کو ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری پراسیکیوٹرز نے دلائل کے لیے پھر وقت مانگا ہے، ہم عبوری ضمانتوں پر دلائل کے لیے تیار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں