روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی رجحان برقرار

کراچی (گلف آن لائن)پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے بھی کمی کا رجحان برقرار رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے اضافہ ہوا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں ایک روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 286.50 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 287 روپے تین پیسے پر بند ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت285.37 ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 286.50 تھی۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر کو ایک ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 276.83 روپے کی سطح تک گر گئی تھی جو ستمبر کے شروع میں 307.10 کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھی۔ اس کے بعد اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان اور ایکسچینج کمپنیوں کے ضوابط میں ترمیم کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا تاہم 17 اکتوبر کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں