نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 26سے28 نومبر تک متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 26سے28 نومبر 2023 تک متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

اس دورے میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، پورٹ آپریشنز کے منصوبوں، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں