⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠چین

چین، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس

بیجنگ (نیوز ڈیسک)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کی اعلی معیار کی ترقی کو مزید فروغ دینے کے لئے متعدد پالیسیوں اور اقدامات پر رائے” اور “خارجہ امور میں سی پی سی کی قیادت سے متعلق ضوابط” کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ دریائے یانگسی کی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ کے بعد سے حیاتیاتی ماحول، ترقیاتی طریقہ کار، علاقائی انضمام، اصلاحات اور کھلے پن وغیرہ میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، ترقی کے معیار میں مسلسل بہتری آئی ہے اور ترقی کا رجحان روز بروز بہتر ہو رہا ہے۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دریائے یانگسی اقتصادی پٹی کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا بنیادی طور پر دریائے یانگسی کے طاس میں اعلی معیار کے حیاتیاتی ماحول پر منحصر ہے۔یہ نشاندہی کی گئی کہ ماحولیاتی سرخ لکیر کو برقرار رکھنا ضروری ہے، اور کاربن میں کمی، آلودگی میں کمی، سبز توسیع اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے. اس کے علاوہ سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو مرکزی محرک قوت کے طور پر برقرار رکھا جائے اور صنعتی چین اور سپلائی چین کی جدید کاری کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جائے۔

دریائے یانگسی کے کنارے صنعتوں کی ترتیب اور منتقلی میں اچھا کام کرنا ضروری ہے، گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹوں کو بہتر طریقے سے جوڑنا چاہیئے ،تاکہ گھریلو گردش میں اندرونی طاقت اور اعتماد کو بڑھا نے کے ساتھ بین الاقوامی گردش کی کشش کو بڑھایا جائے .مزید یہ کہ علاقائی نقل و حمل کے انضمام کی سطح کو بہتر بنانا اور علاقائی مربوط ترقی کو فروغ دینا بھی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں