کویت سٹی(نمائندہ خصوصی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا اعلیٰ کویتی قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔محل پہنچنے پر کویت کے اول نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا۔
بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِ اعظم کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ملکوں کے ترانے پیش کئے گئے۔ نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز ، نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اورنگران وزیرِ اعلی پنجاب محسن نقوی بھی نگران وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔