چینی وزیر خا رجہ

موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو کم کرنے کے فیصلے سے مایوس ہیں، چینی وزارت خزا نہ 

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)   چینی وزارت خزانہ کے ایک ذمہ دار  نے موڈیز ریٹنگز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو کم کرنے کے معاملے پر  نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب دیئے۔

منگل کے روز سوال کیا گیا ہے کہ  5 دسمبر کو موڈیز ریٹنگز نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، لیکن ریٹنگ آؤٹ لک کو “مستحکم” سے “منفی” میں ایڈجسٹ کیا گیا۔اس بارے میں مزکورہ اہلکار نے کہا کہ  ہم موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو کم کرنے کے فیصلے سے مایوس ہیں۔

اس سال کے آغاز سے ہی پیچیدہ اور شدید بین الاقوامی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے، غیر مستحکم  عالمی معاشی بحالی کی کمزور رفتار کے پس منظر میں، چین کی میکرو معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، اور چین اب بھی عالمی معیشت کی مستحکم ترقی کے لئے ایک اہم انجن ہے. بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو توقع ہے کہ چین اس سال عالمی اقتصادی ترقی میں 30 فیصد سے زیادہ حصہ ڈالے گا۔انہوں نے کہا کہ  یہ سال چین کی معیشت کے لیے وبا کے اثرات سے نکلنے کا پہلا سال ہے، جس میں بیرون ملک اور متعدد گھریلو عوامل کی جانب سے خطرات اور چیلنجز کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباؤ کا کامیابی سے مقابلہ کیا گیا ہے، اور مجموعی بحالی میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے، اور حال ہی میں، عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور او ای سی ڈی نے پیش گوئی کی ہے کہ چین 5 فیصد کے متوقع نمو کے ہدف کو حاصل کرسکتا ہے۔

مستقبل کو دیکھتے ہوئے، چین کی معیشت میں زبردست لچک اور صلاحیت ہے، اور طویل مدتی مثبت ترقی کی بنیادیں تبدیل نہیں ہوئی ہیں.

 رپورٹر کا سوال تھا کہ  مقامی حکومتوں کے  قرضوں کا معاملہ بین الاقوامی ریٹنگ کمپنیوں کے لیے ہمیشہ سے بڑی تشویش کا باعث رہا ہے اور اس بار موڈیز نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے۔  اس سوال کے جواب میں مزکورہ اہلکار نے کہا کہ  حالیہ برسوں میں متعلقہ محکموں اور مقامی حکومتوں کی مسلسل کوششوں کے ذریعے مقامی حکومتوں کے قرضوں کے خطرات کی روک تھام اور ان کے حل کے لیے چین کا ادارہ جاتی نظام قائم کیا گیا ہے، مقامی حکومتوں کے غیر قانونی اور بے ترتیب قرضوں کے پھیلاؤ اور توسیع کو ابتدائی طور پر روکا گیا ہے اور مقامی حکومتوں کے قرضوں کے ازالے میں مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔

پورے ملک میں حکومتوں کے قانونی قرضوں کا تناسب (جی ڈی پی کے مقابلے میں سرکاری قرضوں کے توازن کا تناسب) 50.4فیصد ہے جو  بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ 60فیصد وارننگ لائن سے کم ہے، اور یہ بڑی مارکیٹ معیشتوں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک کے مقابلے میں بھی کم ہے.  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے فیصلوں اور انتظامات کے مطابق، وزارت خزانہ نے متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر مقامی حکومتوں کے پوشیدہ قرضوں کے خطرات کو روکنے اور حل کرنے کے لئے پالیسی اقدامات کا ایک پیکیج تیار کیا۔ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں