انسانی حقوق کی پاسداری ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،گورنر سندھ

کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ یکساں انسانی حقوق کی پاسداری ہر ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی حقوق کی فراہمی سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے، بابائے قوم محمد علی جناح نے پاکستان کے ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر پر عملدرآمد ہر ملک کی اولین ذمہ داری ہے، بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی پامالی کر رہے ہیں، اس دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے اراکین مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام شہریوں کو یکساں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، اقلیتی آبادی کو ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع حاصل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں