گڑ

گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو17.43 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو15.17 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

اکتوبرمیں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 4.88 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 4.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 3.014 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 46.27 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں