امیتابھ بچن

ایشوریا، ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں، امیتابھ بچن نے بہو کو”ان فالو” کردیا

ممبئی (گلف آن لائن)بالی وڈ میں اداکاری کے شہنشاہ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن نے بہو ایشوریا رائے کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا۔گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔ابھیشیک بچن کی ایک تقریب کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی کی انگوٹھی نہیں پہنی تھی جس کے بعد جوڑے کے درمیان طلاق کی خبروں نے مزید زور پکڑا۔بعدازاں حال ہی میں ایشوریا اور ابھیشیک کو اپنی فیملی کے ہمراہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ کے پریمیئر پر دیکھا گیا۔

دونوں کو لمبے وقت کے بعد عوامی تقریب میں ایک ساتھ دیکھنے کے بعد طلاق کی افواہوں میں کمی ہوئی ہی تھی کہ اب امیتابھ بچن نے ایشوریا کو انسٹاگرام سے ان فالو کردیا۔امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر 74 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے بیٹے ابھیشیک اور بیٹی شویتا بچن سمیت سلمان خان، کترینہ کیف، دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ویرات کوہلی و دیگر شامل ہیں۔ان سب فالوونگ میں بہو ایشوریا رائے کا نام نہیں ہے جب کہ ایشوریا رائے نے انسٹاگرام پر صرف ابھیشیک بچن کو ہی فالو کیا ہوا ہے۔دوسری جانب ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن دونوں نے ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں