خالد مگسی

انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائیکورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے،خالد مگسی

کوئٹہ(نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے سے ایک روز قبل ہائی کورٹ کا فیصلہ حیران کن ہے،

ایک بیان میں خالد مگسی نے کہا ہے کہ ڈی آر اوز اور آر او کا تقرری نوٹیفکیشن معطل کرنا انتخابات سبوتاژ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں شروع کی ہیں، جو پھر معطل ہوں گی،خالد مگسی کا کہنا ہے کہ پولنگ کے عملے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے سے انتخابات التوا کا شکار ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں