نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مظفر آباد پہنچ گئے، یادگار شہدا پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی

مظفر آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آزاد جموں و کشمیر کے 2روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے،مظفرآباد پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا استقبال کیا،وزیراعظم نے جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،

شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی،اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہدا گیلری کا بھی دورہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں