سید عاصم منیر

آرمی چیف کی امریکی حکومتی وعسکری حکام سے ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال

نیویارک ( نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے میں اہم امریکی حکومتی عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف سے سیکرٹری آف سٹیٹ انٹونی بلنکن، سیکرٹری دفاع جنرل لائیڈ جے آسٹن کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

آرمی چیف کی نائب امریکی وزیرِ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ، نائب قومی سلامتی مشیر جوناتھن فائنر سے بھی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل چارلس کیو بران سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی و علاقائی سلامتی کے باہمی امور اور بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں