قومی ادارہ شماریات

چینی قومی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری،قومی ادارہ شماریات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کی یاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے نومبر 2023 میں چین کی  قومی معیشت کے آپریشن کو متعارف کرانے کے لئے ایک پریس کانفرنس کی۔چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق   نومبر میں مقررہ حجم سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں سال بہ سال 6.6 فیصد اضافہ ہوا اور  ماہ بہ ماہ  0.87 فیصد اضافہ ہے۔

 نومبر میں اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 3,700.4 ارب یوآن رہا جو سال بہ سال 1.2 فیصد اضافہ ہے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.3 فیصد زیادہ ہے۔

 نومبر میں شہروں اور  قصبوں میں  بے روزگاری کی شرح 5.0 فیصد رہی جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 نومبر میں نیشنل کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں سال بہ سال 0.5 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 مجموعی طور پر نومبر میں مختلف میکرو پالیسیوں کی تاثیر کے ساتھ قومی معیشت کی بحالی کا سلسلہ جاری رہا۔تاہم، یہ بھی نوٹ کیا جانا چاہئے کہ بیرونی عدم استحکام کے ماحول میں اب بھی بہت سے غیر یقینی عناصر موجود ہیں. گھریلو طلب اب بھی ناکافی ہے، اور معاشی بحالی کی بنیاد کو ابھی بھی مستحکم کرنے کی ضرورت ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں