پرتھ ٹیسٹ؛ پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 360 رنز کی بڑی شکست

پرتھ (گلف آن لائن)پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دیدی،آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز 449 رنز پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 450 رنز کا ہدف دیا ،ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف اپنی دوسری اننگز 449 رنز پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 450 رنز کا ہدف دیا ۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ دو رنز پر ہی گئی جب عبداللہ شفیق دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے،

انہیں مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان شان مسعود تھے، وہ بھی صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے بعد امام الحق نے 10 رنز بنائے، انہیں بھی مچل اسٹارک نے آؤٹ کیا، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 14 رنز بنا کر کینگروز کپتان پیٹ کمنز کا شکار بنے۔

اس طرح پاکستان نے میچ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک 4 وکٹ کے نقصان پر 53 رنز بنائے جبکہ جیت کے لیے اسے مزید 397 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔میچ کے چوتھے روز عثمان خواجہ نے 34 اور اسٹیون اسمتھ نے 43 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا، اسٹیون اسمتھ اپنے انفرادی اسکور میں 2 رنز کا اضافہ کرسکے اور 45 رنز پر خرم شہزاد کا شکار بن گئے۔

ان کے بعد ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں عامر جمال نے پویلین کی راہ دکھائی، آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز عثمان خواجہ تھے جو 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مچل مارش 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، عثمان خواجہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کینگزوز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 233 رنز بنا کر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی اور پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے تین، شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف پوزیشن مضبوط تھی، دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنا لیے اور اسے قومی ٹیم پر 300 رنز کی برتری حاصل تھی، اس سے قبل مہمان ٹیم کے 271 رنز پر تمام کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس سے قبل پاکستان پہلی اننگز میں 271 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے امام الحق 62، عبداللہ شفیق 42، کپتان شان مسعود 30، سعود شکیل 28، بابر اعظم 21، عامر جمال 10، فہیم اشرف 9، خرم شہزاد 7، شاہین آفریدی 4 اور سرفراز احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں