تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر اپنے اس اعلان کو دہرایا ہے کہ اسرائیل غزہ سے حماس کے مکمل خاتمے تک کوئی جنگ بندی نہیں کرے گا۔
اپنے تازہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم جنگ بند نہیں کریں گے جب تک کہ ہم اپنے طے شدہ اہداف حاصل نہ کر لیں۔ ہمارے اہداف میں حماس کا خاتمہ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ سے اسرائیل کے لیے کسی بھی قسم کے خطرے کا امکان ختم کرنا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ میں ہر جگہ حماس کے عسکریت پسندوں پر حملے کر رہی ہیں۔ جو بھی کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم جنگ کو روک دیں گے وہ حقائق کا ادراک نہیں رکھتا۔ ہم حماس پر آگ کے شعلوں کی طرح برس رہے ہیں اور حماس کے ساتھیوں پر دور اور نزدیک دونوں طرح سے حملہ کر رہے ہیں۔