نیئر بخاری

8 فروری کے بعد نتائج سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، نیئر بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سیکرٹری جنرل نئیر بخاری نے کہا ہے کہ 8 فروری کے بعد جو نتائج آئیں گے اس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

ڈی آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات سیاسی جماعتوں کیلئے خوش آئند ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کیلئے برابر کے مواقع ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں اپنے امیدواروں کو اتار رہی ہے، آج اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، ہم امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گا، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے لیول پلیئنگ فیلڈ سب رجسٹرڈ جماعتوں کو ملنی چاہیے، الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ نگران حکومت کو ایک پیغام ہے، ہر وہ شخص جو پاکستان کا شہری ہے اس کو اجازت ہونی چاہیے کہ وہ الیکشن لڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں