اسحاق ہرزوگ

غزہ جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا،اسرائیلی صدر

تل ابیب (گلف آن لائن)اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے اسرائیلی قیادت کے درمیان اتفاق وتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی لیڈرشپ کے درمیان اختلافات موجودہ جنگی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ حماس کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ہرزوگ نے کہا کہ ہمارے بیٹے حماس پر فتح حاصل کرنے اور مغوی لوگوں کو واپس کرنے کے لیے دشمن کے پیچیدہ علاقے میں سرنگوں اور گلیوں میں لڑ رہے ہیں اور اپنی قربانیاں دے رہے ہیں۔

وہ اسرائیلی قوم اور اسرائیل کے بہتر مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں۔ آپ کو یہ بتانا ضروری ہے کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جس میں ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں ہے اور یہ ایک حقیقی جنگ ہے۔ یہ جنگ جاری ہے اورسخت تکلیف دہ ہے۔ حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ میں جنگ ناگزیر ہے۔ میں سب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر متحد ہوجائیں کیونکہ اختلافات جنگی کوششوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں