بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 16 سال گزر جانے کے بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں،آصفہ بھٹو

کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 16سال گزر جانے کے بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں۔

سابق وزیراعظم کی 16ویں برسی پر (ایکس سابق ٹوئٹر)پر جاری پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم 2007کے اس تاریخ سیاہ دن کو یاد کر رہے ہیں جب ہماری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا،16برس بیت گئے ہیں لیکن ان کی جدائی کا دکھ اور نقصان کا احساس اس طرح ہو رہا ہے جیسے کہ وقت ٹھر گیا ہو۔

انکی ہنسی، مشورے اور محبت بھرا لمس ہرروز محسوس ہوتا ہے۔ انکے جانے سے ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے جو وقت نہیں بھر سکتا اور وہ ایک ایسا گھر چھوڑ کر چلی گئی ہیں جو پہلے جیسا کبھی نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے لیے 16 سال ہوگئے ہیں کہ وہ اپنا سب سے بڑا وکیل کھو بیٹھے ہیں۔

ایک ایسی آواز خاموش کردی گئی جو مظلوموں اور جبر کے شکار عوام کے لیے اٹھتی تھی انہیں نفرت، لالچ اور جبر استبداد کی قوتوں نے خاموش کردیا اور 16 سال گزر جانے کے بعد بھی ہم انصاف کے انتظار میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں