عابد شیر علی

میاں نواز شریف کے خلاف جوسازش کی گئی وہ اصل میں پاکستان کیخلاف سازس تھی ، چوہدری عابد شیر علی

مکوآنہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت امیدوار این اے 102چوہداری عابد شیر علی اور امیدوار پی پی 115 میاںطاہرجمیل کے کاغذات منظور ہوگئے انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے .

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سٹی کے حلقہ این ای102 کے ایڈیشنل کمشنر ریونیو کمشنر آفس ریٹرننگ آفیسر طارق خان نیازی نے مسلم لیگ کے چوہدری عابد شیر علی دیگر امیدواران کے کاغذات کی چانچ پڑتال کے منظور کرلیے گئے اس موقع پر مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر مملکت امیدوار این اے 102چوہداری عابد شیر علی نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف جوسازش کی گئی وہ اصل میں پاکستان کے خلاف سازس تھی وہ انتقام کی سیاست دفن کرکے پاکستان آئے ہیں ملک مسائل کاحل صرف اور صرف میاں نواز شریف کی قیادت سے ہی ممکن ہے۔

انہوںنے ہمیشہ اقتدار میں آکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے عملی اقدامات کئے،(ن) لیگ میدان عمل میں ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود ملکی ترقی و خوشحالی اور جمہوریت و جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور اب بھاری اکثریت سے نہ صرف الیکشن جیتے گی بلکہ پارٹی قائد میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں ے کہاکہ میرامشن کی حلقہ عوام کی خدمت ہے۔عوام کی محبتوں اور اعتماد کا بھرم رکھنا میرا مشن ہے جب تک میری سانسوںمیں حرارت ہے حلقہ عوام کی خدمت کرتا رہوںگا۔

قائد میاں محمد نواز شریف نے میری پارٹی اور عوامی خدمات کے پیش نظر مجھ پر جو اعتماد کیا ہے وہ کارکنوں اور حلقہ عوام کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کوا درپیش گھمبیر مسائل کا حل میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق اختیار کی گئی پالیسیوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔ ملک کے غیور اور باشعور عوام آئندہ عام انتخابات میںپاکستان مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

الزامات کی سیاست کرنے والے عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت ختم نہیں کر سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں