سی پیک ڈریم سینٹر

“سی پیک ڈریم سینٹر”  ٹی وی سیریز نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) چین پاکستان اقتصادی راہداری پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک منفرد  ٹی وی سیریز  “سی پیک ڈریم سینٹر”  جسے  پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا ہے، اس نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے اور فیس بک پر اب تک 10 ملین سے زیادہ ناظرین اسے دیکھ چکے ہیں۔

اس سیریز میں پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا کے ملازمین  جن میں تکنیکی عملے سے لے کر عام مزدوروں اور سینئر مینجمنٹ کے اہلکار شامل ہیں، جن کی محنت کی کہانیوں سے سی پیک نے پاکستان کے مختلف سماجی حلقوں  کی  زندگیوں میں تبدیلی پیدا کی ہے ۔
” سی پیک ڈریم سینٹر” سی پیک  کی معاشی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے اور  یہ انفرادی اور اجتماعی خوابوں کی تعبیر میں اس  پلیٹ فارم کے کردار کو واضح کرتا ہے۔

” سی پیک ڈریم سینٹر ” کی کامیابی نہ صرف اس کے اعلیٰ معیار  میں مضمر ہے بلکہ اس میں  ایک بہتر مستقبل کے لیے امید اور خوابوں کو تحریک دینے کی صلاحیت بھی موجود ہے اور یہ  ایک اہم ثقافتی پل بن گیا ہے، جو چین اور پاکستان کے عوام کے درمیان افہام و تفہیم اور دوستی کو مزید آگے بڑھا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں