عمران خان

لاہور کے حلقہ این اے 122سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122سے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

ہفتہ کے روز ریٹرننگ افسر محمد اقبال نے بانی تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں نصیر نے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

اعتراض میں کہا گیا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122سے نہیں ہیں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نا اہل ہیں، ان اعتراضات کے باعث بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں