ایچ ای سی

تعلیم طلبا و طالبات صرف منظور شدہ ڈگری پروگرامز میں ہی داخلہ لیں ، ایچ ای سی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایچ ای سی نے جامعات میں داخلوں کے خواہش مند طلبا و طالبات کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ تعلیم طلبا و طالبات صرف منظور شدہ ڈگری پروگرامز میں ہی داخلہ لیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے کہاکہ جامعات میں داخلوں کے خواہش مند طلبا و طالبات صرف منظور شدہ ڈگری پروگرامز میں ہی داخلہ لیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نیمختلف کونسلز کی فہرست جاری کر دی ہے،مجموعی طور پر 15 کونسل کی فہرست ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔

ایچ ای سی نے کہا کہ غیر منظور شدہ ڈگری پروگراموں میں داخلے سے طلبا و طالبات کا مستقبل خطرے میں ہو گا۔ایچ ای سی غیر منظور شدہ پروگراموں کی ڈگری تصدیق نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں