عامر خان

عامر خان کے نئے’ ‘پراسرار پروجیکٹ” کی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا

ممبئی(گلف آن لائن) بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے ‘پراسرار پروجیکٹ’ کی نئی تصویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکار نے نامور فوٹو گرافر اویناش گواریکر کے ساتھ تازہ فوٹو شوٹ کرایا ہے جس کے متعلق انڈسٹری میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔اویناش گواریکر نے عامر خان کی سگار کے ساتھ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکار نے شاندار اسٹائل دیا ہے۔

فوٹو گرافر نے عامر کے مداحوں کو تجسس میں ڈالتے ہوئے کیپشن لکھا کہ کچھ حیران کردینے والے چیز سامنے آنے والی ہے۔واضح رہے کہ عامر خان آج کل اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی میں مصروف ہیں جو 3 جنوری کو منعقد ہوگی جبکہ پروفیشنل لحاظ سے وہ فلم ‘لاہور1947’ بنارہے ہیں جس میں مرکزی کردار سنی دیول نبھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں